تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جرمن حکومت کی بدولت کراچی میں‌ نصب قدیم گھڑیال کی مرمت کا کام مکمل

کراچی کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر قائم کے ایم سی عمارت میں نصب 86 سال قدیم گھڑیال کی مرمت کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جرمن حکومت کے تعاون سے  اولڈ کے ایم سی کی قدیم بلڈنگ میں نصب 86 سال پرانے  گھڑیال کی مرمت کردی گئی ہے۔

گھڑیال کی مرمت کرنے والے جرمن  انجینئرز کے مطابق اب اس کو اگلے دوسوسال تک سروس کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

ایم اے جناح روڈ پر قائم کراچی میونسپل کارپوریشن کی عمارت میں نصب گھڑیال انتظامیہ کی عدم توجہ اور تکنیکی خرابی کے باعث تقریباً ناکارہ ہوچکا تھا لیکن اب اسے مکمل درست کرلیا گیا ہے۔

گھڑیال کب نصب کیا گیا؟

وقت بتانے والا گھڑیال 1935 میں کے ایم سی بلڈنگ میں نصب کیا گیا تھا۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یہ گھنٹہ گھر 18 ویں اور 19 ویں صدی کے آغاز میں برطانوی دور حکومت میں بنائے گئے تھے۔

یہ گھنٹہ گھر طرز تعمیر کے علاوہ مقامی شان و شوکت کے بھی عکاس تھے۔ قیام پاکستان سے قبل اور بعد میں شہریوں گھڑیال کے وقت سے  اپنی گھڑیوں کا ٹائم درست کرتے تھے، جس میں مخصوص وقت پر زور سے گھنٹہ بھی بجتا تھا۔

اتنظامیہ کی غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے عوام گھڑیال کی آواز بھول گئے تھے۔

اس گھڑیال کی مرمت کے لیے چھ سال قبل مقامی انجینئرز کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں مگر وہ اسے بحال کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد دوہزار اکیس  میں پاک جرمن  دوستانہ تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر جرمن حکومت کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت اس گھڑیال کی مرمت  میں تعاون کی پیشکش کی گئی۔

جرمن کمپنی کی جانب سے نامزد کردہ انجینئر نے اس گھڑیال کا معائنہ کر کے خامیوں کی نشاندہی کی اور انہیں دور کر کے اس کو مکمل طور پر فعال کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گھڑیال بہت اچھی حال میں ہے جو آئندہ سو سال تک کام کرسکتا ہے۔

مقامی انجینئر سلیم زبیری کا کہناہے کہ ہم  نے اپنے طور پر اس پر کام کیا لیکن کچھ پرزوں کی کمی کی وجہ سے اس کو مکمل طور پر فعال نہیں کیا جاسکا تھا اب یہ مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ تقسیمِ برصغیر سے قبل برطانوی دور میں کراچی 26 مختلف عمارتوں پر بڑی گھڑیاں نصب کی گئیں تھی، ان میں اولڈ کے ایم سی بلڈنگ، ایمپریس مارکیٹ، کسٹم ہاؤس سمیت دیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں