پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، کم عمر ملزم کے انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے محمود آباد میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں 19 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے گرفتار ملزم کے کم عمر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزم حسن نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ’میری عمر 16 سال ہے اور پانچویں کلاس تک تعلیم حاصل کی ہے۔‘

گرفتار ملزم نے متاثرہ لڑکی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا لڑکی نے اشارہ کرکے اوپر بلایا، لڑکی نےجوس لانے کا بھی کہا لیکن میں نے انکار کردیا۔‘

کراچی میں 11 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، والد نے مقدمہ درج کرادیا

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر زیادتی کے شواہد ملے ہیں متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں