جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

گھر سے بکرے چوری کرنے پر خاتون پولیس کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے مومن آباد میں 10 سے زائد بکرے و دیگر گھریلو سامان چوری کرنے پر خاتون پولیس کے خلاف سٹی کورٹ پہنچ گئیں۔

مومن آباد کی رہائشی خاتون نے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او انور معراج و دیگر پولیس اہلکار وارنٹ کے بغیر گھر میں داخل ہوئے۔

درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اہل خانہ کو ڈرا دھمکا کر سونا، نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا، ایس ایچ او نے قربانی کیلیے گھر میں موجود 10 بکرے بھی نہیں چھوڑے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بکرے چھیننے والے ملزمان گرفتار

سٹی کورٹ نے پولیس کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس دیے کہ پولیس کا رویہ افسوسناک ہے، پولیس کا رویہ قانون سے انحراف اور شہریوں کی عزت پامال کرتا ہے۔

عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بکرے کہاں گئے؟ سٹی کورٹ نے کہا کہ پولیس قانونی طور پر گھر میں داخل ہوئی یا نہیں اور کتنا نقصان ہوا؟ ڈی آئی جی وضاحت دیں۔

سٹی کورٹ نے کہا کہ ایس ایس پی رینک کے افسر سے انکوائری کروائی جائے، عیدالضحیٰ سے قبل انکوائری مکمل کر کے 6 جون کو رپورٹ جمع کروائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں