تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گلستان جوہر مبینہ مقابلہ، پولیس مقتول کا کرمنل ریکارڈ نکال لائی؟

کراچی: گلستان جوہر مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والے مقتول عامر کا پولیس کرمنل ریکارڈ نکال لائی جبکہ والدہ نے سوال اٹھایا کہ عامر پولیس کو مطلوب بھی تھا تو گولیاں کیوں ماریں؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلستان جوہر مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے مقتول عامر سے متعلق پولیس کا دعویٰ ہے کہ عامر 2018 میں ڈکیتی کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔

پولیس کئی سال پہلے بھی ڈرامہ رچانے آئی تھی، مقتول کی والدہ

مقتول کی والدہ نے بتایا کہ کئی سال پہلے دوسرے علاقے میں بھی پولیس ایسا ہی ڈرامہ رچانے آئی تھی جس پر پڑوسیوں نے احتجاج کیا تو بھاگ گئی تھی۔

تینوں اہلکاروں نے تعاقب کرکے گولیاں چلائیں؟ دوست

مقتول کے دوست کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکاروں نے باقاعدہ تعاقب کیا پہلے مجھ پر پھر عامر پر گولیاں چلائیں وہ روکتا رہ گیا مگر اہلکاروں نے ایک نہ سنی۔

عامر نے جب مزاحمت نہیں کی تو مزید گولیاں کیوں ماریں؟ بھائی

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ جب عامر نے مزاحمت نہیں کی تو مزید گولیاں کیوں ماریں گئیں؟

سی سی ٹی وی فوٹیج نے اہلکاروں کا بھانڈا پھوڑ دیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس اہلکار مقتول کی تلاشی لیتا رہا اور ڈکیتی کا دعویٰ کیا۔

ایس ایس پی کا اہلکاروں کی غلط بیانی کا اعتراف

ایس ایس پی ایسٹ نے بھی اہلکاروں کی غلط بیانی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقتول کے پاس سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا تھا۔

تینوں اہلکار جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

یاد رہے کہ گزشتہ روز تینوں اہلکاروں کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اہلکاروں فیصل، شہریار اور ناصر کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments

- Advertisement -