کراچی کے علاقے گلشن اقبال حاجی لیموں گوٹھ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ اظفر میسر کے مطابق حاجی لیموں خان گوٹھ میں دستی بم دھماکا ہوا ہے ملزم گرنیڈ لے کر باہر نکل رہا تھا کہ ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔
دھماکے میں ایک شخص ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص ممکنہ طور پر دہشت گرد ہو سکتا ہے دھماکے سےہلاک شخص کے ہاتھ شدید متاثر ہیں، ملزم نے دھماکا کرنے کیلئے دستی بم کی پن نکالی جو ہاتھ میں پھٹ گیا۔
اطلاع ملنے پر بم ڈسپوذل اسکواڈ کو طلب کر لیاگیا جس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔