کراچی : آئی جی سندھ کی خصوصی ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں بنا گٹکا ماوا کا کارخانہ پکڑلیا، جہاں سے گٹکا ماوا کا مٹیریل اور سیکڑوں کلوچھالیہ برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی خصوصی ٹاسک فورس نے شاہ لطیف میں کارروائی کرتے ہوئے جام کنڈہ اللہ والا چوک کے قریب گٹکا ماوا کا کارخانہ پکڑ لیا۔
کارروائی کے دوران گھر سے گٹکا ماوا کا مٹیریل اور سیکڑوں کلوچھالیہ برآمد ہوئی ، جس کے بعد شاہ لطیف تھانے میں سب انسپکٹر اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مخبر کی جانب سے گھر میں گٹکا بنانے کی اطلاع ملی تھی، عبداللہ بلوچ اپنےساتھیوں کے ہمراہ گٹکاتیار کرنے میں مصروف تھا، میں دیگر نفری کے ساتھ مخبر کی نشاندہی پرپہنچا، گھرکےاندر داخل ہوئے توعبداللہ بلوچ بھاگا۔
مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ ملزم اپنے 3ساتھیوں سمیت دیوارکود کر فرار ہوگیا اور جنگل میں چھپ گیا جس کو تلاش کیا گیا تاہم سرچ کے دوران کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی،مقدمےکامتن
مقدمے کے متن کے مطابق گھرکےاندرسے103کٹےچھالیہ،11بالٹیاں چھالیہ ملی، برآمدشدہ چھالیہ کا مکمل وزن 12 سو 95 کلو تھا، برآمد چھالیہ سے100معائنہ کیمیکل کیلئے سیل کرلی۔
عبداللہ بلوچ اوراسکے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، فرارملزم عبداللہ تھانےاور پولیس بیٹرکو ہفتہ وار رقم دیتاتھا، پولیس ملزم کوچھاپے سےقبل ہی اطلاع دے دیتی تھی، ٹاسک فورس اپنی ٹیم کےساتھ چھاپے کے لیے پہنچتی تھی، عبداللہ بلوچ کئی سال سے گٹکے کا منظم کاروبار کررہاہے،پولیس ذرائ