کراچی :سمندری ہوائیں کمزور پڑنے سے کراچی میں گرمی بڑھ گئی، پارا پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، درجہ حرارت انتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں گرمی غضب ڈھا رہی ہے اور رمضان البمارک میں کراچی والوں کو جھلسا دینے والی دھوپ نے پریشان کر دیا ہے، درجہ حرارت انتالیس سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوا کا رخ تبدیل کرنے سے گرمی کی شدت اور بڑھ گئی ہے ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے مون سون بارشوں کے باقاعدہ آغاز کی پیش گوئی کردی، بادل برسیں گے توگرمی کا زور بھی ٹوٹ جائے گا۔
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم (شام/رات) میر پور خاص، سکھر، بہاولپور، کوئٹہ، قلات اور ڈی جی خان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔