ون ڈے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کراچی ہمیشہ ٹیم کیلئے نتائج کے حوالے سے اچھا ر ہا ہے، چیمپئنزٹرافی کیلئے سخت محنت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے حوالے سے کراچی کی اہمیت واضح کی اور ان کا ماننا ہے کہ یہاں تنائج ہمیشہ اچھے ہی رہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں کامیابی کیلئے سخت محنت کریں گے۔
کپتان قومی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے، ہماری سوچ یہی ہے کہ چیمپئنزٹرافی جیتیں۔
دریں اثنا نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدورں کے لیے رکھی جانے والی تقریب میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
محسن نقوی کی طرف سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں طعام کا اہتمام کیا گیا، دن رات محنت کرکے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزدوروں کو کل پاک جنوبی افریقہ میچ دیکھنےکی بھی دعوت دی، محسن نقوی نے کہا کہ میچ دیکھنا آپ مزدوروں کا حق ہے، آپ نے اپنی محنت سے دل جیت لئے ہیں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔