تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کراچی : غیر ملکیوں پر خودکش حملے کو کیسے ناکام بنایا گیا؟ دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا

کراچی : لانڈھی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں نےغیر ملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا، پولیس حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔

حملے کے دوران دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اٹک پمپ پرہماری پوزیشن تھی، دھماکے کی آواز آئی ، دھماکے کے کچھ سیکنڈ کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں آئیں۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ موقع پرپہنچے تو دہشت گرد نے ہم پرفائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں دہشت گردکوگولی مارکر ہلاک کیا گیا۔

دوسری جانب غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ گاڑی آہستہ ہوتے ہی حملہ آورنےخود کو دھماکے سے اڑیا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے گاڑی کوٹارگٹ کیاجس کوناکام بنادیا، فائرنگ کی وجہ سے گارڈ زخمی ہوگیا، سیکیورٹی گارڈ

یاد رہے آج صبح کراچی میں لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا، پولیس نے حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

گاڑی میں غیرملکی شہری موجود تھے، جو محفوظ رہے، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے بیگ بھی ملا ہے۔

خودکش حملہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کہا کہ کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے دہشت گردوں کی تعداد 2 تھی اور دونوں پیدل تھے، ایک دہشت گرد نے گاڑی کےقریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے گاڑی پر فائرنگ کی.

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کےہمراہ موجود سیکیورٹی گارڈ نے دہشت گرد سے مقابلہ کیا،پیٹرول پمپ کےقریب پولیس موبائل کھڑی تھی جودھماکےکی آوازسن کرپہنچی، شرافی گوٹھ تھانےکےاہلکاروں نےبھی دہشت گردسےمقابلہ کیا، پولیس سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ حملہ صبح 6 بجکر 50 منٹ کیاگیا، خودکش حملہ آوورکاسراورکچھ اعضاملےہیں، فائرنگ سےہلاک دہشت گرد کی فنگرپرنٹس سےشناخت کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -