جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی، بیوی کو قتل کرکے لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں 2 روز پہلے قتل کی گئی خاتون کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں 2 روز پہلے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر بادشاہ کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے اور گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کیا، مقتولہ کے پہلے شوہر سے بھی 3 بچے تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کی بیٹی نے والدین کے درمیان جھگڑے کی تفصیلات دیں، گرفتار ملزم نے واردات چھپانے کے لیے لاش سرد خانے منتقل کردی تھی۔

مزید پڑھیں: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پنجاب کے شہر ملتان میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی سمیت ایک شخص کو قتل کردیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا تھا۔

تہرے قتل کا مقدمہ ایک نامزد اور دو نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار مرکزی ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں