تازہ ترین

کراچی رہائش کیلیے دنیا کا پانچوں بدترین شہر قرار

دنیا بھر میں رہائش کے قابل 173 شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا 168 واں نمبر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے دنیا بھر میں 2022 کے لیے رہائش کے قابل شہروں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں 173 شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں ٹاپ ٹین ابتدائی 9 ملکوں کا تعلق یورپ سے ہے اور دسویں نمبر پر یہ اعزاز ایشیائی ملک جاپان کو حاصل ہوا ہے۔ جب کہ پاکستان کے سب سے بڑا شہر اور سابق دارالخلافہ کراچی نے آخری پانچ شہروں میں جگہ پائی ہے یعنی 168 واں نمبر حاصل کیا ہے اس طرح کراچی نے رہائش کے قابل شہروں میں دنیا میں پانچواں بدترین شہر قرار پایا ہے۔

ای آئی یو کے مطابق اس فہرست میں شہروں کی درجہ بندی وہاں دستیاب طبی سہولیات، جرائم کی شرح، سیاسی استحکام، سرسبز جگہوں تک رسائی اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔

ای آئی یو کی فہرست کے مطابق رہائش کے قابل شہروں کی فہرست میں آسٹریا کا دارالحکومت ویانا پہلے نمبر پر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن، تیسرے نمبر پر پرسوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ اور چوتھے نمبر پرکینیڈا کا شہر کیلگری شامل ہے۔

پانچواں نمبر کینیڈین شہر وینکوور، چھٹا جینیوا، ساتواں فرینکفرٹ اورآٹھویں نمبر پر ٹورنٹو ہے جبکہ نویں نمبر پرایمسٹرڈیم اوردسویں نمبرپر جاپان کا شہر اوساکا ہے۔ رہائش کے قابل شہروں کی درجہ بندی میں کراچی 168 ویں نمبرپرہے۔

Comments

- Advertisement -