اشتہار

پیپلزپارٹی کراچی کی آواز کو نہیں دباسکتی، امیر جماعت اسلامی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی کی آواز کو نہیں دبا سکتی، ہمارے مینڈیٹ کو واپس نہیں کیا تو حالات کی ذمہ دارحکومت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں شاندارکامیابی پرجماعت اسلامی نے نیو ایم اےجناح روڈ پر یوم تشکر منایا، جس نے امیر جماعت اسلامی نے خصوصی خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں سراج الحق نے جماعت اسلامی کراچی کی کامیابی کو شہدا کے مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتح،کامیابی ان شہدا کیلئے ہے جنہوں نے شہر کی ترقی کیلئے قربانیاں دیں، کراچی کے عوام جماعت اسلامی کو اپنا مسیحا مانتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے عبدالستارافغانی،نعمت اللہ خان نے شہر کی خدمت کی، شدید مخالفت کےباوجود مئیرنعمت اللہ خان نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، ترقی وخوشحالی کاسفرجہاں سےروکاگیاتھاوہیں سےحافظ نعیم شروع کرینگے۔

پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہا جارہاتھا کہ شہر کا مئیر جیالہ ہوگا، میں نےکہا کہ جب اندرون سندھ ڈوب رہا تھا تو اس وقت جیالہ کہاں تھا؟جب ملک میں کورونا وائرس تھا اس وقت جیالےکہاں تھے؟۔

یہ بھی پڑھیں: ’اختیار سے زیادہ کام کریں گے باقی اختیارات چھین لیں گے‘

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام جماعت اسلامی کا مئیرلاناچاہتےہیں، جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کےسینےسےمینڈیٹ چھین کرنکالی گی، پیپلزپارٹی کراچی کی آواز کو نہیں دباسکتی،ہم نےعوام کو روکاہوا ہےصبرکاپیمانہ لبریزہوا توجوابدہ نہیں ہونگے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے تئیس جنوری کو مرکزی اجلاس بلایا ہےاگر ہمارے مینڈیٹ کوواپس نہیں کیا توحالات کی ذمہ دارحکومت ہوگی، واضح کہہ رہا ہوں کہ جو جماعت کیساتھ چلناچاہتاہےوہ آئےہم سب کوساتھ لیکر چلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں