بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

کراچی : ریٹائرڈ افسر کو اغوا کرنے والا ملزم ٹیلی کمیونیکیشن میں ماسٹر ڈگری ہولڈر نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ریٹائرڈ افسر کو بیس کڑور تاوان کے لئے اغواء کرنے والا مرکزی ملزم ٹیلی کمیونیکیشنز میں ٹیلی کمیونیکیشن کا ماسٹر ڈگری ہولڈر نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 20 کروڑ تاوان کیلئے ریٹائرڈ افسر کے اغوا میں ملوث ملزم ماسٹر ڈگری ہولڈرنکلا ، نور العین قاضی نے چیک باؤنس کیس میں گرفتاری کے بعد اغوا کا منصوبہ بنایا۔

ملزم نے پولیس کو بیان میں کہا کہ جیل میں عادی جرائم پیشہ شخص سےدوستی ہوئی، رہائی پر اغوا کا منصوبہ بنایا، ٹیلی کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا ہے۔

- Advertisement -

ملزم نے بتایا کہ مجھ پر 10کروڑ روپےکا قرضہ تھا، ساتھیوں کے ہمراہ منصوبہ بندی کی تھی۔

ایس ایس پی اےوی سی سی انیل حیدر نے بتایا کہ ملزم کوٹیکنیکل بنیادوں پرگرفتار کیا، گرفتاری کےوقت ملزم نے موبائل سمیت گاڑیوں کو ٹکر ماری تاہم فرار3 ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے والے شخص کو اغوا کیا گیا تھا ، اغوا کاروں نے سونے کے بسکٹوں میں 20کروڑتاوان مانگا تھا۔

ڈیفنس سےریٹائرڈ افسر کے اغوا کے واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار اغوا کاروں نے مسجد کے باہر سے میجر(ر)احمد وسیم کو اغواکیا، 70 سالہ بزرگ کو اغوا کے وقت ملزمان نے تشدد کرکے کار میں بٹھایا۔

اےوی سی سی پولیس نے بتایا کہ اغواکاروں نے مغوی کو ناظم آباد میں گاڑی میں ہی رکھا، ہم نے تکنیکی بنیاد پر تحقیقات کرکے13 گھنٹے میں مغوی کو بازیاب کرایا تاہم مرکزی ملزم کےساتھیوں کی تلاش میں چھاپے ما رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں