پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کراچی : جائیداد کا تنازع، دو سگے بھائی اور بھابھی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں جائیداد کے تنازع نے تین جانیں لے لیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے محمودآباد پی ای سی ایچ ایس امبالہ بیکری کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو مرد جاں بحق ہوئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ جائیداد کے تنازع پر دو بھائیوں کاجھگڑا ہوا جس کے بعد خالد نامی شخص نے بھائی اور بھابھی پر فائرنگ کر کے خود کو گولی مار لی تھی۔

فائرنگ سے دونوں بھائی جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوئی تھیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے بھی دورانِ علاج دم توڑ دیا۔

پولیس حکام کے مطابق جائیداد کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے دو بھائی 45 سالہ حامد، 50 سالہ خالد اور بھابھی انیقہ زوجہ حامد جاں بحق ہوئے۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی ایسٹ طاہر نورانی کا کہنا تھا کہ جس گھر کے معاملے پر تنازع ہوا وہ خالد کے نام پر ہے، مقتول بلڈر ایسوسی ایشن کا سابقہ چیئرمین بھی رہ چکا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ خالد نے اپنے بھائی اور بھابھی پر فائرنگ کی اور پھر خود کو گولی مار لی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں