تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ایس ایل، کراچی کنگز اور پی ٹی وی اسپورٹس کے درمیان معاہدہ

کراچی : کراچی کنگز اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اسپورٹس چینل نے پی ایس ایل کے لیے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوطرفہ معاہدے پر کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی جب کہ پی ٹی وی اسپورٹس چینل کی جانب سے ڈاکٹر نعمان نے دستخط کیے۔

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر رافع حسین نے بتایا کہ پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز اور پی ٹی وی اسپورٹس چینل کے درمیان دو سال کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

karachi-kings-post-2

معاہدے کے تحت پی ٹی وی اسپورٹس پی ایس ایل میں ہونے والے کراچی کنگز کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا جب کہ اس دوران ملک بھر میں ہونے والے کراچی کنگز کی تقریبات بھی براہ راست دکھائی جائیں گی۔

karachi-kings-post-3

دریں اثناء کراچی کنگزاور معروف کمپنی کاٹن اینڈ کاٹن کےدرمیان بھی معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت کاٹن اینڈکاٹن کی آؤٹ لیٹس پر کراچی کنگزکی شرٹس،ٹی شرٹس،پولوشرٹس،جیکٹس اور کیپ دستیاب ہوں گی۔

karachi-king-post-1

اس حوالے سے منعقد کی تقریب میں چیئرمین اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک حاجی محمد اقبال، گروپ ڈائریکٹر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک محبوب عبدالرؤف اور کاٹن اینڈ کاٹن کے سی ای او عالم نجی اللہ نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء اور عوام نے اے آر وائی ، کراچی کنگز اور کاٹن اینڈ کاٹن کے اس اقدام کو کرکٹ لورز ، کراچی والوں اور کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم اقدام قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -