جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

’’میں صرف کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں چاہے جہاں بھی موقع ملے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میں صرف کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں چاہے جہاں بھی موقع ملے، قومی ٹیم سے کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں میچز کے انعقاد پر پرجوش ہیں، موسم کے باعث کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان میں بھی موسم گرم ہے اور ابوظبی میں بھی گرمی ہوگی، میں نہیں سمجھتا کہ گرم موسم کی وجہ سے کوئی فرق پڑے گا۔

عماد وسیم نے کہا کہ کورونا سے متعلق پوری دنیا احتیاط کررہی ہے ہمیں بھی کرنا ہوگا، بائیو سیکیور ببل نہیں توڑنا چاہیے یہ پی ایس ایل کے لیے بھی اچھا ہوگا، ہمیں ایسے قدم نہیں اٹھانے چاہئیں جس سے بائیو ببل ٹوٹے، بائیو سیکیور ببل ایسا رکھیں کہ لوگ پی ایس ایل کی مثالیں دیں۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں عماد وسیم نے کہا کہ بہترین کمبی نیشن بنائیں گے، وسیم اکرم بہترین گائیڈ کرتے ہیں، کراچی کنگز کی ٹیم اچھی ہے ہم بھرپور کھیل پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کےبقیہ میچز ابوظہبی میں کرانےکی تحریری اجازت مل گئی

عماد وسیم نے کیوی اوپنر مارٹن گپٹل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن گپٹل کا شمار دنیا کے بہترین پلیئرز میں ہوتا ہے، ٹیم میں ان کی شمولیت فائدہ مند ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کے لیے کھیل رہے ہیں، عماد وسیم نے شائقین کی جانب سے سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں