جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اے آر وائی لاگونا: سلمان اقبال کا پاکستان کے پہلے مصنوعی ساحل اور ریزورٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے پاکستان کے پہلے مصنوعی ساحل اور لاگونا ریزورٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد گالف کلب میں کیا گیا، جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کی لانچنگ او رلوگو کی رونمائی کی گئی، اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کراچی کنگز کا پلاٹینیم اسپانسر ہے۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 4 اہم چیزوں کو لانے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے سوچا کیا پاکستان میں ریزورٹ ہاؤسنگ دے سکتے ہیں، ایسی رہائش ہو جہاں دنیا دیکھنے آئے اور ہمارے بچے وہاں اسکول جاسکیں۔

سلمان اقبال نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ کیا ہم ریزورٹ سائیڈ کے لیے پانی لاسکتے ہیں ہم نے سوچا پانی کے پاس نہیں جاتے پانی کو اپنے پاس لے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ میں استعمال ہونے والا 80 فیصد سامان میڈ ان پاکستان ہوگا، پروجیکٹ کے ذریعے روزگار کے متعدد مواقع میسر آئیں گے، ہم دنیا کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان لے کر آئیں گے، پاکستان ناصرف ٹیکنالوجی میں آگے بڑھے گا بلکہ مالی خسارہ بھی کم ہوگا۔

انہوں‌ نے کہا کہ خواب کی تعبیر ہوجائے تو اللہ کا احسان ماننا چاہئے، ایسے بہت سے خواب ہمارے بزرگوں نے بھی دیکھے، اے آر وائی گولڈ کا خواب دیکھا جس کی تعبیر ہوئی، اے آر وائی میڈیا گروپ کا خواب دیکھا جس کی تعبیر ہوئی۔

سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی اردو ورژن کا سب سے بڑا میڈیا نیٹ ورک ہے، پی ایس ایل کے بارے میں کہا جاتا تھا مشکل ہے کامیاب نہیں ہوگا، آج سب دیکھ رہے ہیں پی ایس ایل سب سے کامیاب جارہا ہے، اس مرتبہ تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آکر کھیل رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں