جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی کنگز نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپرلیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے آج کی تاریخی فتح آنجہانی ڈین جونز کے نام کر دی۔

ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپراوور میں شکست دے کر پہلی بار فائنل میں پہنچنے پر کپتان عماد وسیم نے آج کی فتح کو ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ڈین جونزکیلئےفائنل بھی جیتنےکی کوشش کریں گے۔

- Advertisement -

میچ کی اختتامی تقریب میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ محمدعامر نےبہت اچھی بولنگ کی، ہم نے اچھی بولنگ کی فائنل میں جانے کی خوشی ہے، یہ فتح ڈین جونزکےنام کرتےہیں ڈین جونز کیلئے فائنل بھی جیتنےکی کوشش کریں گے۔

میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پانے والے بابراعظم نے کہا کہ جب بیٹنگ کررہاتھاتولگ رہاتھامیچ جیت جائیں گے، پہلی اننگزمیں گیند تھوڑا رک کرآرہاتھا لیکن دوسری اننگزمیں بیٹنگ کرناتھوڑاآسان ہوگیاتھا، مثبت کرکٹ کھیلنےکی کوشش کرتا ہوں۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کراچی کنگز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کنگز کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے بہت اچھاکھیلا۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 5 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انہوں نے کہا کہ ہم اگلےمیچ میں بہترین کھیل پیش کرکےفائنل میں جائیں گے، کراچی:خوشی ہےکہ غلطیوں کے باوجود 141رنزبنائے، سہیل تنویرنےبہت اچھاکھیلا،امیدہےوہ کل بھی ایساہی کھیلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں