اشتہار

کراچی کنگزاورنیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ کے درمیان معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیا ناظم آباد کرکٹ ہوم گراؤنڈ اورکراچی کنگز کی پارٹنر شپ کیلئے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن ٹو کی فاتح کراچی کنگز ہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کو ایک اور اعزازمل گیا، کراچی کنگز کا نیا ناظم آباد کرکٹ ہوم گراؤنڈ کے ساتھ کرکٹ کی شان بڑھانے کیلئے معاہدہ ہوگیا۔

عارف حبیب سینٹر میں ہونے والی تقریب میں اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال اور عارف حبیب گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین عارف حبیب نے معاہدے پر دستخط کیے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : پی ایس ایل، کراچی کنگز اور پی ٹی وی اسپورٹس کے درمیان معاہدہ

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایڈیشن ٹو کراچی کنگز ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ دلوں کے بادشاہ کراچی کنگز سے شائقین کرکٹ کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

پی ایس ایل شروع ہو تو کراچی سے خیبر تک ہر زبان ایک ہی نعرہ ہوتا ہے کہ کراچی جیتے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں