اشتہار

موقع کا انتظار تھا، صبر کا صلہ مل گیا، طیب طاہر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے طیب طاہر نے کہا ہے میں سوچتا ہوں کہ مجھے اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے, جس طرح انتظار کیا اللہ تعالی نے اس کا صلہ مجھے دیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں طیب طاہر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے مجھ سے کارکردگی ہوئی، میتھیو ویڈ جس طرح کے کھلاڑی ہیں ویسے شاٹس ان سے نہیں لگ رہے تھے، وکٹ ٹرننگ تھا گیند ریورس سوئنگ ہورہی تھی، مجھ میں اعتماد تھا جس کا فائدہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی کھلاڑی کا دن ہوتا ہے، مجھے موقع ملا تو پرفارم کیا، کراچی کنگز کیلئے ہر جیت ضروری ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جب آپ کو موقع نہ مل رہا ہو آپ نے اپنے آپ کو گرانا نہیں ہے،  میں سوچتا ہوں کہ مجھے اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔ جس طرح انتظار کیا اللہ تعالی نے اس کا صلہ مجھے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 160 یا 170 پر بھی امید تھی کہ میچ جیت جائیں گے، اچھی ٹیم کے ساتھ اچھا پرفارم کرنا پڑتا ہے، لگاتار شکست کے بعد ملتان سلطانز کے خلاف جیت بڑی اہم تھی۔

طیب طاہر نے کہا کہ قومی ٹیم میں شامل ہوا لیکن موقع نہیں ملا، ٹیم میں زیادہ سینئر کو موقع دیا جاتا ہے، لیکن میں نے انتظار کیا جب میرا وقت آیا تو میں نے پرفارم کیا۔

کراچی کنگز کے بیٹر نے یہ بھی کہا کہ ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان ایک اچھے پلیئر ہیں، میری کوشش تھی کہ مخالف ٹیم کے اہم کھلاڑی کو آؤٹ کروں، جس کے لیے فیلڈنگ کے دوران بھی پوری کوشش کی۔

کراچی کنگز کے بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ رضوان کا آؤٹ کرنا ضروری تھا، وہ ایک بہترین پلیئر ہیں اگر وہ کھڑے ہوجاتے تو میچ کی پانسا پلٹ سکتا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر نے ملتان سلطان کے خلاف میچ میں46 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں