اشتہار

کراچی کنگز ملتان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ سے باہر اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں اور لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے اب اپنا رخ ملتان کی جانب کرلیا ہے اور وہ رواں سیزن میں اپنا ہوم گراؤنڈ سے باہر پہلا میچ کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئی ہے۔

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مقامی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو اپنے شہر آمد پر خوش آمددید کہتے ہوئے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

- Advertisement -

کنگز کے کھلاڑی آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے جب کہ بدھ 23 فروری کو میزبان ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

 

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ملتان سلطانز اپنے کھیلے گئے 4 میچز میں سے 3 جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ کراچی کنگز نے بھی 4 میچز کھیل رکھے ہیں اور ایک میچ میں فتح حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ایونٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل آئیں گی۔

کراچی کنگز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر کھلاڑیوں کے ملتان پہنچنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرتپاک استقبال پر اہل ملتان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں