تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرس گیل کے شاندار چھکے، کراچی کنگز کو 6 وکٹوں‌ سے فتح حاصل

دبئی: کرس گیل کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پی ایس ایل کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا، مصباح الیون نے مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، بارش کے باعث میچ مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا اور اسے 20 اوورز کے کم کر کے 15 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 123 رنز بنا کر کراچی کنگز کو 124 رنز کا ہدف دیا، کراچی کنگز کے باؤلر سہیل خان، محمد عامر اور عثمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویوائن اسمتھ 49 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کرس گیل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی تاہم چار وکٹوں کے نقصان کے بعد پولارڈ اور روی بھوپارا نے عمدہ بیٹنگ کی اور پندرہویں اوور کی پانچویں بال پر پولارڈ نے چوکے کی مدد سے کراچی کنگز کو فتح دلوائی۔

2

پولارڈ نے گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا اور 4 کھلاڑیوں کے کیچ پکڑ کر انہیں پویلین کی راہ دکھائی جبکہ 13 بال پر 20 رنز بنائے۔ کرس گیل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 2 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 44 رنز بنائے، عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر کرس گیل کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

کراچی کنگز اننگز اوور بائی اوور

پندرہویں اوور میں کی چوتھی بال پر کراچی کنگز نے اسکور برابر کردیا جبکہ پانچویں بال پر پولارڈ نے چوکا مار کر ٹیم کو فتح دلوائی اور اس طرح کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

چودہویں اوور کی دوسری بال پر پولارڈ نے چوکا مارکر پلے آف راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا، اوور اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 117 تک پہنچا، آخری اوور میں کراچی کنگز کو 7 رنز درکار ہیں۔

تیرہویں اوور میں کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 106 رنز تک پہنچا، سنگاکارا الیون کو جیت کے لیے 12 بالز پر 18 رنز درکار ہیں۔

بارہویں اوور میں پولارڈ کے ایک چوکے کی بدولت کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 101 تک پہنچا۔

گیارہویں اوور میں شعیب ملک آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اگلی ہی بال پر بابر اعظم کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر کراچی کنگز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے۔

دسویں اوور میں 4 رنز اضافے کے بعد کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 90 تک پہنچا۔

نویں اوور کی تیسری بال پر کپتان کمار سنگاکارا 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 85 تک پہنچا۔

آٹھویں اوور میں 10 رنزاضافے کے بعد کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 79 تک پہنچا۔

ساتویں اوور میں کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 69 تک پہنچا۔

چھٹے اوور میں کرس گیل نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے لگاتار تین چھکے مارکر ہیٹ ٹرک مکمل کی، اوور کی آخری بال پر کرس گیل 17 بالز کا سامنا کرنے کے بعد 44 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اوور اختتام پر کراچی کنگز نے 1 وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنائے۔



پانچویں اوور کی دوسری اور تیسری بال پر کرس گیل نے لگاتار دو چھکے مارے، اوور اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 45 تک پہنچا۔


چوتھے اوور میں مجموعی اسکور 27 تک پہنچا۔

تیسرے اوور میں کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 22 رنز تک پہنچا۔

دوسرے اوور میں پانچ رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 19 تک پہنچا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور کرس گیل نے کیا، پہلے اوور میں تین چوکوں کی مدد سے کراچی کنگز نے 14 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز اوور بائی اوور

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 15 اوورز میں کراچی کنگز کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پندرویں اوور میں شاداب خان 4 بالز پر 9 رنز بنانے کے بعد محمد عامر کی بال پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آخری بال پر مصباح الحق بھی کرس گیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔


چودہویں اوور عثمان خان کی لگاتار دو بالز پر پولارڈ نے 2 کیچ پکڑے، بریڈ ہیڈن کے بعد اسمتھ 49 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔


تیرہویں اوور میں اسلام آباد نے مجموعی اسکور کی سنچری مکمل کی اور اختتام پر مجموعی رنز 101 تک پہنچا۔

بارہویں اوور میں 8 رنز کا اضافہ ہوا اور مجموعی اسکور 93 تک پہنچا۔

گیارہویں اوور میں دو چھکوں کی مدد سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 85 تک پہنچا۔

دسویں اوور کی تیسری بال پر سہیل خان نے شین واٹس کو اپنا دوسرا شکار بنایا، اُن کا کیچ کیوین پولارڈ نے باؤنڈری کے پاس کیا، اوور اختتام پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 67 تک پہنچا۔

نویں اوور میں مجموعی اسکور 61 تک پہنچا۔

آٹھویں اوور کی آخری بال پر عماد وسیم نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلعت کو رن آؤٹ کر کے پویلین بھیجا، اوور اختتام پر مصباح الیون کا مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 57 تک پہنچا۔

ساتویں اوور میں 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 49 تک پہنچا۔

چھٹے اوور میں صرف تین رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسلام آباد کا مجموعی اسکور 43 تک پہنچا۔

پانچویں اوور کی تیسری بال پر سہیل خان نے ڈک اٹ کو پویلین بھیجا، پولارڈ کے عمدہ کیچ کی بدولت ڈک اٹ 13 بالز پر صرف 16 رنز ہی اسکور کرسکے، اوور اختتام پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11 رنز بنائے۔

چوتھے اوور کے اختتام پر یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 29 تک پہنچا۔

سہیل خان کے پہلے اور اننگز کے تیسرے اوور میں 7 رنز کا اضافہ ہوا اور مجموعی اسکور 22 تک پہنچا۔

اننگز کا دوسرا اوور محمد عامر نے کیا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 6 رنز اضافے کے بعد 15 تک پہنچا۔

عمادوسیم کے پہلے اوور میں دو چوکوں کی مدد سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 9 رنز تک پہنچا۔

پڑھیں: ’’ پی ایس ایل 2017، کراچی کنگز اگلے راؤنڈ میں کیسے پہنچے گی؟ ‘‘

اہم معرکے میں فتح حاصل کرنے کے لیے کراچی کنگز نے مہیلا جے رودھنے کی جگہ دوبارہ کرس گیل کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

1

کراچی کنگز کو پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینا ضروری ہے تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر سنگاکارا الیون اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرسکتی ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کمار سنگاکارا نے کہا کہ گزشتہ میچ میں فتح کے بعد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہیں اور آج میچ جیت کر ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گی‘‘۔

پلے آف راؤنڈ میں کراچی کنگز کا سامنا ایک بار پھر اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ پہلی اور دوسری پوزیشن کی ٹیمیں فائنل تک پہنچنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

Comments

- Advertisement -