تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کورنگی میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی کا قتل،  پولیس نے معاملہ مشکوک قرار دیدیا

کراچی: کورنگی نمبر 5 میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی پولیس اس معاملے کو مشکوک قرار دے رہی ہے۔

اہلخانہ کا دعویٰ  ہے کہ گھر میں 4 مسلح ڈاکو لوٹ مار کے لیے داخل ہوئے تھے، گھر میں اچانک شور ہوا تو ڈاکوؤں  نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی جس سے لڑکی کو گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معاملہ مشتبہ لگ رہا ہے، خاتون کو گولی کافی فاصلے سے لگی، معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اہلخانہ کے بیانات متضادہیں، مقتولہ کے والد کا کہنا ہے ملزمان چھت سے آئے، اہلخانہ کا کہنا ہے گلی سے فائرنگ ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دروازے میں جہاں گولی لگی ہے ممکن نہیں وہاں سے خاتون کو گولی لگ ہو، گھر کے اندر مزید ایک گولی کا نشان موجود ہے جو معاملے کو مشکوک بناتا ہے۔

پولیس حکام کا  کہنا ہے کہ مقتولہ کے اہلخانہ نے بیان دیا ڈاکوؤں نے پڑوس میں گھر والوں کوباندھ کر لوٹ مار کی،  لیکن پڑوس  کےگھرمیں وردات یا کسی کو باندھنےکے شواہد نہیں ملے، اصل واقعہ کیا اور گھر والے کیوں چھپا رہے ہیں تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -