کراچی کنگز کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر میرحمزہ نے کہا ہے کہ لاہوراور کراچی کا میچ ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے، دونوں بڑی حریف ٹیمیں ہیں۔
پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے بولر میرحمزہ انجری کے مکمل فٹ ہوکر واپس آچکے ہیں، لاہور قلندرز کے خلاف ایلیمنیٹر سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا سب میری فٹنس کے بارے میں جاننا چاہتے تھے، ایک میچ کھیل چکا ہوں۔
فاسٹ بولر میرحمزہ نے کہا کہ کل کا میچ بھی اچھا ہوگا، اسے انجوائے کریں گے، لاہور کی ٹیم اچھی ہے اور یہاں کی کنڈیشنز سے واقف ہے۔
انھوں نے کنڈیشنز کے بار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موسم بدلا ہے، کنڈیشنز بھی مختلف ہوسکتی ہیں، کل کا میچ اہم ہے، بالرز اور بیٹرز کو پرفارم کرنا ہوگا، قومی ٹیم میں نہ آنے پر پہلے پریشانی ہوتی تھی۔
ہمیں خود کو فٹ رکھنا ہے اور قومی ٹیم کیلئے تیار رہنا ہے، کنڈیشنز سمجھنے اور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
میر حمزہ نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر کرکٹ کا بڑا نام ہیں، ان کیساتھ ڈریسنگ روم شئیر کررہے ہیں، ڈیوڈ وارنر سے آسٹریلوی مائنڈ سیٹ اور مثبت سوچ سیکھ رہے ہیں۔