کراچی : منصور نگر کٹی پہاڑی پر نجی کلینک میں لنگڑے ڈاکوؤں نے واردات کی ، کلینک میں لوٹ مار کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں عروج پر ہیں ، اب ہٹے کٹے ملزمان کے بعد لولے لنگڑے بھی وارداتیں کرنے لگے ہیں۔
پیر آباد کے علاقے منصور نگر میں 2 ملزمان نے کلینک میں لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان کوکلینک کے اندر داخل ہوئے، ایک ملزم نے لنگڑے ساتھی کو پستول تھمایا اور خود لوٹ مار کرنے لگا۔
فوٹیج میں لنگڑانے والے ملزم کو دیوار کے ساتھ سہارا لے کر کھڑا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے
کلینک میں 2 خواتین سمیت 4 مریض بھی بیٹھےہوئے تھے جبکہ چھوٹا بچہ بھی واردات حیرت سے دیکھتا رہا۔
لنگڑانے والے ملزم نے مریضوں سے بھی سامان لوٹا ، ملزم پہلے ڈاکٹر کے کلینک میں گیا اس کے بعد کیش کاؤنٹر کو لوٹا تاہم واردات کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔