پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی، فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، مزید دو عمارتیں لپیٹ میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی کی صنعتی فیکٹری میں لگنے والی آگ اس قدر بے قابو ہوگئی کہ اب مزید دو فیکٹریاں بھی اس کی لپیٹ میں آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لانڈھی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا۔ فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ  آگ نےمزید2 فیکٹریوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق 2 فیکٹریاں مکمل طورپر جل گئیں، دیواریں توڑ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ تیسری فیکٹری اب تک 25 فیصد متاثر ہوئی ہے۔ تینوں فیکٹریاں تین منزلہ ہیں اور بالکل ساتھ ساتھ بنی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

Karachi Landhi factory fire

فائربریگیڈ حکام دس گاڑیوں اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، آتشزدگی کی صورت میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کالانڈھی فیکٹری میں آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو اداروں کو ہدایت کی کہ فیکٹری کے مزدوروں کی زندگیاں ہرصورت بچائی جائیں، آگ بجھانے کے لیے مزید فائرٹینڈرز کی ضرورت ہو تو دیگر اداروں سے فوری طور پر مدد طلب کی جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ارسال کریں۔

ترجمان سندھ رینجرز

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لانڈھی پروسینگ زون میں واقع  فیکٹریوں میں لگنے والی آگ کے بعد رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں سمیت آگ بجھانے میں حصہ لے ہے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ  واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی طلب کرلی ہیں۔

ترجمان ایکسپورٹ پروسسنگ زون

ایکسپورٹ پروسسنگ زون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اتوار کو چھٹی کی وجہ سے فیکٹری میں ملازمین موجود نہیں تھے،آگ پیکنگ فیکٹری میں لگی جس کے بعد اس نے کلاتھنگ فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، پروسسنگ زون،پورٹ قاسم ،کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز آگ بجھانےمیں مصروف ہیں، آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔

Karachi Landhi factory fire

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں