ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

کراچی: لی مارکیٹ میں 4 خواتین کا قتل، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کے قریب فلیٹ میں 4 خواتین کے قتل میں ملوث ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم بلال نے اعتراف جرم کرلیا ہے، گھر کا فرد بلال ہی تینوں خواتین اور بچی کے قتل میں ملوث ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دو ہفتے پہلے عمرہ ادا کرکے آیا تھا، ملزم گھر کی کچھ خواتین پر ناجائز تعلقات کا شک کرتا تھا۔

- Advertisement -

ملزم بلال نے تیز دھار آلے سے طلاق یافتہ بہن، بھانجی، بھابھی اور ماں کو قتل کیا، ملزم بلال اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دے چکا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے اعتراف جرم کے بعد مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ لی مارکیٹ کی بانٹوا گلی میں قائم زینب آرکیٹ کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ سے چار خواتین کی تشدد زدہ گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 13 سالہ علینہ، 18 سالہ مدیحہ، 19 سالہ عائشہ اور 51 سالہ شہناز شامل تھیں۔ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات کے وقت گھر میں چاروں خواتین موجود تھیں ، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملی ہیں ، قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہوا ہے۔

نانا محمد فاروق نے بتایا تھا کہ مرنے والی خواتین میں میری بیوی،  بیٹی ، نواسی اور ایک بہو شامل ہے، واردات کے وقت میں اور میرے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں