کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے جبکہ مطلع بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج وقفے وقفے سے بونداباندی جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹےمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
بارش کے باعث سڑکوں سڑکوں پرپھسلن کے باعث مزار قائد کے قریب 15 سے زائد موٹرسائیکل سلپ ہوگئیں، موٹرسائیکلیں سلپ ہونے سے3 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔
کراچی میں ہلکی بارش‘ کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔