پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

لاک ڈاؤن میں نرمی ختم، 3 دن سخت لاک ڈاؤن ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لاک ڈاؤن میں نرمی کا وقت ختم ہو گیا، اب 3 دن سخت لاک ڈاؤن ہوگا، حکومت سندھ نے آج سہ پہر 3 بجے تک تمام دکانیں بند رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعہ، ہفتہ، اور اتوار کو تمام مارکٹیں بند رہیں گی، اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہو گیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی عوام سے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کر دی۔

آج لاک ڈاؤن کے دوران تمام اجتماعات اور جلوسوں پر پابندی ہوگی، سہ پہر تین بجے تک تمام دکانیں بند رہیں گی، سبزی کی دکانیں اور فارمیسی بھی سہ پہر 3 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ صبح سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

آج خصوصی طور پر کسی مذہبی، سیاسی جلسے جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں، مختلف علاقے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیے گئے، اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئیں، شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، کھارادر کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا۔

عید تک کتنے دن مارکیٹیں کھلیں گی؟ تفصیلات جاری

مساجد میں نماز جمعہ کے محدود اجتماعات ہوں گے، نماز جمعہ میں صرف 5 افراد کو شریک ہونے کی اجازت ہوگی، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بھی نماز جمعہ کے محدود اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے، علمائے کرام نے عوام سے گھروں پر نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

شہر قائد میں جگہ جگہ پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے، بھینس کالونی سے نکلنے والی دودھ کی گاڑیوں کو بھی پولیس نے روک لیا، جس پر صدر ڈیری ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے کہا کہ کراچی میں یومیہ تقریباً 45 لاکھ لیٹر دودھ ترسیل کیا جاتا ہے، کولڈ سپلائی چین نہ ہونے سے دودھ 2 گھنٹے کے بعد خراب ہو سکتا ہے، اس لیے دودھ کی فراہمی کے لیے گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں