بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پرفیکٹری ملازم کو قتل کردیا ، مقتول 3 بچوں کا باپ تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور شہری لٹیروں کے ہاتھوں مارا گیا، اورنگی ہزارہ چوک پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فیکٹری ملازم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول کی شناخت 44 سالہ فیاض کے نام سے کی گئی۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ مقتول فیاض فجرکی نمازپڑھ کر آرہا تھا کہ ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فیاض کو اورنگی ہزارہ چوک پر ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا، اہل خانہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ سے پہلے فیاض سے لوٹ مار کی، مزاحمت کی تو سامان تو نہ چھینا، قیمتی جان لے لی۔

پولیس نے کہا کہ مقتول کے سینے پر لگنے والی گولی وجہ موت بنی ، مقتول فیاض فیکٹری میں کام کرتا تھا اور3 بچوں کا باپ تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 44 سالہ فیاض کا قتل ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہے تاہم دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کریں گے۔

خیال رہے رواں سال کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 105 ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں