جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کو یومیہ 1500 روپے میں کرائے پر اسلحہ دینے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کو یومیہ 1500 روپے میں کرائے پر اسلحہ دینے کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس اور رینجرز نے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے اسٹریٹ کرمنلز کو یومیہ 15 سو روپے میں کرایے پر اسلحہ دینے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتارکرلیا۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کی ، کارروائی یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن میں کی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ آپریشن کے دوران منظم گروہ کے سرغنہ نسیم کو گرفتار کرکے 30 بور پستول برآمد کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم منشیات فروشی ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

رینجرز ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اہم اعتراف کیا، ملزم کا گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتا ہے اور شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل ،نقدی اور موٹر سائیکل چھینتے ہیں۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ جرائم پیشہ افراد کوروزانہ 1500 روپےمیں غیر قانونی اسلحہ دیتاتھا تاہم ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں