کراچی میں لڑکی والوں نے شادی کے لیے بلا کر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں گھر کے باہر فائرنگ سے نوجوان کو قتل کردیا گیا، پولیس کا بتانا ہے کہ معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے لڑکی کے گھر والوں پر قتل کا الزام لگایا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نوجوان سہیل ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا، گزشتہ ماہ سہیل لڑکی کے ساتھ بلوچستان چلا گیا تھا۔
مقتول کے والد نذیر احمد کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہلخانہ نے سہیل سے کہا واپس آجاؤ شادی کروادیں گے، آج لڑکی والوں نے گھر کی دلیز پر گولیاں مار کر قتل کردیا۔
نذیر احمد کے مطابق بیٹا مکینک کا نام کرتا تھا اور گھر کا واحد کفیل تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کو پیٹ میں ایک گولی لگی خون زیادہ بہہ جانے سے دم توڑ گیا، فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔