کراچی کے علاقے کورنگی میں بینک سے رقم لیکر آنے والے شہری کو مسلح ملزمان نے گھر کے باہر لٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کورنگی میں بینک سے رقم لیکر آنے والے شہری کو ملزمان نے لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔
ڈکیتی کا واقعہ کورنگی نمبر 3 سیکٹر 35 سی میں پیش آیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
- Advertisement -
شہری کا کہنا ہے کہ بینک سے رقم لیکر جیسے ہی گھر پہنچا ملزمان نے اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا، ڈاکووں نے واردات کے دوران شناخت چھپانے کیلئے ماسک کا استعمال کیا، متاثرہ شہری نے قانونی کارروائی کے لئے درخواست جمع کر وادی۔