پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، شہری کی حاظر دماغی نے وادارت ناکام بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہری کی حاضر دماغی نے خود کو لٹنے سے بچالیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہیں تاہم ناظم آباد میں شہری کی حاظر دماغی نے وادارت ناکام بنادی، ناظم آبادمیں موٹرسائیکل سوار دوافراد نے فون سنتےشہری کولوٹنےکی کوشش کی تو شہری نے ملزمان کو دیکھتے ہی دروازہ بند کرلیا۔

ملزمان نے شہری کو ڈرانے کیلئے پستول بھی تان لی جبکہ ملزمان کو دیکھ کر گلی میں موجود بچے بھی ڈر گئے، واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کررہے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ناظم آباد اور ابوالحسن اصفہانی روڈ میں ہونے والی وارداتوں کی فوٹیج منظرعام پر آئی تھی، ناظم آباد میں 2موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے خواتین کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ناظم آباد نمبر دو میں مسلح موٹر سائیکل ملزمان نے خواتین سے بیگ چھین لیا، خواتین نے مزاحمت کی کوشش کی تو ساتھ موجود بچے پر جھپٹ پڑے، خواتین کے شور مچانے پرایک ملزم موٹر سائیکل کی طرف بھاگا، دوبارہ پلٹا اورخواتین کا بیگ لیکر چلتا بنا۔

دوسری واردات میں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر مسلح ملزمان نے حجام کی دکان میں لوٹ مار کی، دو مسلح افراد نے دکان میں موجود دو افراد کو زمین پر بٹھایا اور باآسانی لاکرز سے پیسے اور موبائل فونز لے کر فرار ہوگئے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں