منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کراچی میں میچ کے دوران کس طرح کی سیکیورٹی ہوگی؟ شہریوں کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

شہرقائد میں اس بار ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات ہونگے، ڈی آئی جی مقصود میمن نے پلان بتادیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی سیکیورٹی ایمرجنسی ڈویژن مقصود میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے سیکیورٹی کے تمام انتظامات کیے ہوئے ہیں، ہم نے فول پروف انتظامات کیے ہیں، سیکیورٹی فراہم کرنے میں ہمارے ساتھ پاکستان رینجرز پاکستان آرمی کے جوان بھی شامل ہونگے۔

مقصوم میمن نے کہا کہ ٹریفک برانچ، اسپیشل برانچ اور اس کے علاوہ کراچی میں جتنے بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کرتے ہیں وہ اس سیکیورٹی پلان کو نافذ کرنے کے لیے موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے 5 ہزار سے زیادہ جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ بہتر طور پر اس فریضے کو انجام دیا جاسکے اور لوگوں کو پہنچنے میں آسانی ہو۔

ڈی آئی جی مقصود میمن نے مزید کہا اسٹیڈیم کے آس پاس کی سڑکیں کھلی ہونگی، ہم نے وہاں اس لیے اہلکاروں کو تعینات کیا ہے کہ لوگوں کو گائیڈ بھی کریں اور چیک پوائنٹس بھی ہونگی جہاں صرف پاسز والی گاڑیوں آسکیں گی۔

خیال رہے کہ کراچی میں سہ ملکی سیریز اور چیمپئنزٹرافی کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا میچ کھیلا جائےگا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں