بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

کراچی میں‌ مویشی منڈی کا افتتاح کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جانوروں کے شوقین افراد کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے، ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کا افتتاح کب ہوگا حکام نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مضافات میں لگنے والی مویشی دوست منڈی ناردرن بائی پاس کا افتتاح رواں ہفتے ہوگا، تاہم کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے افتتاح سے پہلے ہی پنجاب اور سندھ سے بیوپاریوں کا مال آنا شروع ہوگیا ہے۔

منڈی آنے والے خریداروں کیلئےپ ارکنگ فیس میں50 فیصد تک رعایت کی گئی ہے، بیوپاری اور خریدار کی آسانی کیلئے منڈی میں اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ مویشی دوست منڈی 2025 کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں 19 اپریل کو منڈی کا افتتاح کردیا جائیگا۔

نادرن بائی پاس پر لگنے والی مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر شہباب خان کی جانب سے 18 اپریل کو باقاعدہ میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

پچھلے سال بھی مویشی منڈی میں لین دین کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اہم اقدام کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت میں اضافہ کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال 31 مئی سے 20 جون تک ٹرانزیکشن اور بیلنس لمٹ کو عارضی طور پر بڑھا دیا تھا جبکہ مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت میں اضافہ کیا گیا تھا تاکہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل چینلز کو محفوظ اور متبادل ادائیگی موڈ کے طور پر فروغ دینا ہے، اقدام کا مقصد نقدی پر مبنی لین دین کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔

کراچی کے کئی علاقوں میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیاں ہٹادی گئیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں