تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کراچی کے مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے حلف اٹھالیا

کراچی : کراچی کے مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے حلف اٹھالیا، ریٹرنگ افسر سمیع صدیقی نے مئیر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق مئیر اور ڈپٹی مئیر کی حلف برداری تقریب کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے حلف اٹھایا، ریٹرنگ افسر سمیع صدیقی نے مئیر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیا، حلف برداری کے بعد مئیر کراچی وسیم اختر کو کراچی کی چابی دی گئی، وسیم اختر کو مئیر کا حلف اٹھانے کیلئے جیل سے بکتر بند گاڑی میں پولو گراؤنڈ لایا گیا، وسیم اختر کی جیل سے رہائی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔

waseem-post-2

وسیم اختر نے کراچی میئر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا


مل کر کراچی کے مسائل کو حل کرینگے، وسیم اختر


کراچی کے میئر وسیم اختر کا حلف اٹھانے کے بعد خطاب میں جئے متحدہ ، جئے بھٹو اور جئے عمران خان کے نعرے لگائے ، انکا کہنا تھا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ لوگ یہاں تشریف لائے اور اس تقریب کو آپ نے چار چاند لگائے، کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں اپنی جماعت کے ساتھیوں اور ذمہ داروں کا شکریہ اداکروں۔

وسیم اختر نے کہا کہ پیپلزپارٹی، پی ایم ایل ،پی ٹی آئی اور جماعت اور وہ پارٹیاں جنہوں نے الیکشن میں حصہ لیا ، ہم سب ملک کر اس کراچی کے مسائل کو حل کریں گے

انھوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا ، جس کے آرڈر کے بنا پر آج یہ مرحلہ مکمل ہوا ہے، اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت اور سندھ گورنمنٹ کا شکریہ ادا کروں گا اور خاص کر مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کروں گا جبکہ میڈیا کا سفارت کاروں کا اور کاروباری حضرات کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

کراچی میئر نے کہا کہ ہمیں علم ہے کراچی میں بے حد مسائل ہیں، ماضی میں بھی ہم نے کراچی کے مسائل حل کیے ہیں، پچھلے ادوار میں اس شہر کے ساتھ بہتر سلوک نہیں ہوا، اس شہر میں ہر زبان ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے شہری رہتے ہیں، ہمیں متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔

جئے متحدہ ، جئے بھٹو ، جئے عمران ، وسیم اختر کا نیا نعرہ

وسیم اختر نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے کی کہ 8سال بعد اس کراچی میں منتخب نمائندے آئے ہیں، ہمیں تمام اختلاف کو پیچھے رکھ کر ساتھ کام کرنا ہوگا، ایک نئے جذبے کے ساتھ ہم اختلاف بھلا کر ہم مل کر ساتھ چلتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی کے پیسوں سے ملک چلتا ہے مگر افسوس ہم اپنے شہر کو بھول گئے، حلف لیے کے بعد اب ہم سیاسی لوگ نہیں رہے چار سال کے دور میں ہم عوام کے مسائل حل کریں۔

انھوں نے وزیراعلی سندھ سے کہا کہ آپ بھی اس شہر کو بخوبی جانتے ہوں اور آپ مسائل کو بھی جانتے ہیں، میں امید کروں گا کہ آپ کراچی میٹروپولیٹن وسائل سے مالا مال کرو گے، کراچی ترقی کرے گا پورا سندھ ترقی کرے گا ۔

وسیم اختر نے کہا کہ شہر ایسے وقت سے گزر رہا ہے کہ خدا غیب سے مدد کرے ہم نیک نیت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں اور ہم اس ملک پر کوئی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے، یہ ہمارا ملک ہے ہم اس کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے اور اس پر کسی کو بری نظر نہیں ڈالنے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نو مہینے بعد آج ہم حلف لے رہیں ہیں لندن کے میئر نے کچھ گھنٹوں میں حلف لے لیا تھا۔

waseem-post-1

حلف برداری کی تقریب وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر کے باعث دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

نو منتخب ڈپٹی میئر ارشد ووہرہ پولو گراؤنڈ پہنچ گئے ہیں۔

تقریب حلف برداری میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار ، خواجہ اظہارالحسن سمیت دو سو سے زائد افراد نے شرکت کی، ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو وسیم اختر اور ارشدوہرہ کا ہاتھ بٹانا ہے، کراچی کے مسائل حل ہوں گے۔

تقریب حلف برداری سے پہلے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کا انتظار ختم ہوا، رپانی باتوں کو بھول جانا چاہیئے، کراچی کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔

پولوگراؤنڈ کراچی میں میئرز، ڈپٹی میئر کی حلف برداری تقریب میں دو سو سے زائد شرکاء کیلئے صوفے اور کرسیاں سجا دی گئیں ہیں جبکہ شہر کا نظم و نسق سنبھالنے والوں کیلئے لذیذ پکوان کی خصوصی تیاری بھی کی گئی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پولو گراونڈ کی بارہ دری کو پاکستان کے پرچم کے رنگ والے غباروں سے سجادیا اور میئر کے خطاب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، دو ہزار پانچ میں اسی مقام پر مصطفی کمال نے ناظم اعلیٰ کا حلف لیا تھا۔


 مزید پڑھیں :  وسیم اخترکراچی کےمیئرمنتخب


الیکشن کمیشن نے میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن تاخیر سے جاری کیا جبکہ الیکشن کمیشن نے سندھ بھر کے بلدیاتی نمائندوں کا بھی ںوٹی فکیشن جاری کردیا، ضلع غربی کانوٹی فکیشن فی الحال جاری نہیں کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی معذرت کے بعد سمیع صدیقی حلف لیں گے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ میئر ڈپٹی میئر کی حلف برداری کے موقع پر پولو گراوٴنڈ میں سیکیورٹی اقدامات غیر معمولی بنائے جائیں، ضلعی ایس ایس پیز، کراچی متعلقہ حدود میں ڈی ایم سیز کی حلف برداری کے حوالے سے بھی سیکیورٹی کے تمام تر اقدامات یقینی بنائیں، تھانہ پولیس کے لحاظ سے حلف برداری کے مقامات کے اطراف انٹیلی جینس کو بڑھایا جائے اور اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور پیٹرولنگ کو مزید مربوط اور موٴثر بنایا جائے۔

اس سے قبل صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کا معاملہ عدالتوں میں ہونے کی وجہ سے قانونی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جب تک میئر و ڈپٹی میئر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا میئر حلف نہیں اٹھا سکتا اور اگر نوٹیفکیشن جاری ہوا تو دوپہر میں حلف برداری ہوسکتی ہے تاہم نوٹی فکیشن جاری نہ ہوا تو تقریب حلف برداری آگے بڑھ سکتی ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔


 مزید پڑھیں :  نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کا جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ


واضح رہے کہ وسیم اختر نے جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ عدالت سے درخواست کروں گا کہ جیل میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کرنے کی اجازت دی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے نو منتخب میئر کو حلف برداری سے روکنے کیلئے درخواست دائر کردی، درخواست میں وسیم اختر کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


 مزید پڑھیں : پی ٹی آئی نے میئرکراچی کی تقریب حلف برداری روکنے کیلئے درخواست  دائر


درخواست میں وسیم اختراورالیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وسیم اختر سانحہ 12 مئی سمیت بغاوت، سہولت کاری اور دہشت گردی کے 30 سے زائد مقدمات میں ملوث ہیں جو کہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں زیرسماعت ہیں، وسیم اختر جیل میں ہیں اور جب تک ان سے تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی اوروہ بے گناہ ثابت نہیں ہوجاتے تب تک حلف برداری کی تقریب کو روک دیا جائے اور وسیم اختر کو بحیثیت میئر کراچی کا حلف نہ لینے دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -