پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی: 2 ملزمان نے ایک منٹ میں میڈیکل اسٹور لوٹ لیا (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں 2 ملزمان نے ایک منٹ میں میڈیکل اسٹور لوٹ لیا، اور بہ آسانی فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں، مختلف علاقوں میں روزانہ کئی وارداتیں ہو رہی ہیں، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ رہی ہیں تاہم اس مسئلے کا سد باب ہوتا نظر نہیں آتا۔

ناظم آباد میں ایک میڈیکل اسٹور میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 لٹیروں کو اسٹور میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، ان میں سے ایک نے اسلحہ دکان دار کے سامنے کاؤنٹر پر اسے دھمکانے کے لیے رکھا۔

دوسرا لٹیرا کاؤنٹر کے اندر گیا اور تھیلی میں کیش بھر کر دوسرے ساتھی کو دے دیا، دوسرے نے کیش جیب میں رکھا اور پھر دونوں باہر نکل کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاہک اس دوران اسٹور میں داخل ہوا تو لٹیرے نے اسے بھی کاؤنٹر کے اندر کی طرف بھیج دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں