کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماما گینگ نامی گروپ کے پانچ کارندے گرفتار کیے ہیں جو شہر قائد میں دودھ کی دکانیں اور بیکریاں لوٹتے تھے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے شاہراہ تھانہ نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر قائد میں دودھ کی دکانیں اور بیکری لوٹنے والے ماما گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان کو ایک مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں ماما گینگ کے مرکزی ملزم زاہد اور ماما کو بھی زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان نے شریف آباد، لیاقت آباد، تیموریہ اور نیو کراچی میں وارداتوں کا اعتراف کرنے کے ساتھ سمن آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔
گرفتار ایک ملزم نادر نے چند وارداتوں میں پولیس وردی پہن کر لوٹ مار کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گینگ کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، موٹر سائیکل اور کار برآمد کی ہے۔
کراچی میں 3 رکنی ڈکیت گینگ سرگرم، ایک ہی دن میں کئی شہریوں کو لوٹ لیا