تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی، دودھ کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی : کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے دودھ کی سرکاری قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمشنرکراچی افتخارشالوانی  اور ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن (دودھ فروشوں) کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں دودھ کی اضافی قیمتوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں دودھ ریٹیلرز، فارمرزکے رہنما، صارفین کےنمائندے، ایڈیشنل کمشنر بھی شریک ہوئے۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ فی الحال94 روپے فی لیٹر ( سرکاری قیمت) فروخت کیا جائے گا اور ڈیری فارمرز کے اضافے کے مطالبے پر آئندہ دنوں میں غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں  مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں اضافے پر غورکیلئےکمیٹی قائم کردی جسے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں‌ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

کمشنر کراچی کی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل کمشنر ون کو دی اور اس میں دودھ فروشوں کے رہنما، صارفین کے نمائندوں، بیورو آف سپلائی کے افسر کو بھی شامل کیا۔

کمشنر کراچی نے یقین دہانی کروائی کہ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد دودھ فروشوں کےجائز مطالبات پر نہ صرف غور کیا جائے گا بلکہ اُن کے مسئلے کو بھی حل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر کی قیمت 120 روپے کردی تھی، جس پر کمشنر کراچی نے نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنرز کو اضافی قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -