کراچی : موٹرسائیکل سوار شہری کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، مقتول راشد حب چوکی میں لوہے کی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ رشید آباد میں فائرنگ کے واقعے میں موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا۔
،پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 63 سالہ راشدشریف کےنام سے ہوئی، مقتول راشدموٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ 2 ملزمان نے فائرنگ کردی۔
موٹرسائیکل سوارملزمان نے مقتول کےسر پرگولی ماری اور فرارہوگئے، مقتول کا تعلق بہاولپور سے تھا اور کراچی میں عابدآبادبلاک سی کا رہائشی تھا۔
مقتول سے ایک موبائل فون، ڈرائیونگ لائسنس 600روپے اور شناختی کارڈ ملا، مقتول راشد حب چوکی میں لوہے کی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔
گذشتہ روز کیماڑی کےپی ٹی گراؤنڈکےقریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا تاہم پولیس نے قتل کے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کے پاس موبائل فون،پرس اور موٹر سائیکل موجود تھی، فائرنگ سے قتل ہونے والا ذیشان سکندر آباد کا رہائشی تھا۔
پولیس نے کہا کہ مقتول کوممکنہ طورپرفون کرکےبلایاگیا تھا، جائےوقوعہ سےنائن ایم ایم پستول کاایک خول ملا تاہم قتل کےواقعےکی مزید تفتیش جاری ہے۔