کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس شناخت کرلیے ہیں، مزید مرچنٹ اکاؤنٹس پر کام جاری ہے، ان اکاؤنٹس کے ذریعے کال سینٹر کے پیسے آتے تھے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 بینک اکاؤنٹس بھی سامنے آگئے ہیں، کال سینٹر اسٹاف کو پیسے بھی ایسے ہی اکاؤنٹس سے فراہم کیے جاتے تھے۔
مزید پڑھیں : ملزم ارمغان کا مصطفیٰ عامر کے قتل کا اعتراف
کچھ اکاؤنٹس خالی کب ہوئے اس کی تفتیش جاری ہے، کرپٹو کرنسی سے متعلق بھی مختلف اکاؤنٹس کی جانچ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مصطفیٰ عامر قتل کیس پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کیخلاف تمام مقدمات کی تفصیلات مانگ لی، پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرجنرل سےرپورٹ طلب کرلی ہے
پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے کہا تھا کہ ارمغان کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں اور ان کیسز کا اسٹیٹس کیا ہے.
کراچی:ارمغان کیخلاف ضلع ساؤتھ کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، جن میں منشیات فروشی، وکیل کودھمکانےاوردیگروارداتوں کے مقدمات شامل ہیں۔
یاد رہے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی تھی ، جس میں ملزم ارمغان کے پولیس کو دیے گئے بیان کو پراسیکیوشن فائل کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔