وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان گرفتاری کیس میں تحقیقات مکمل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ایف آئی اے کے شکنجے میں آگئیں، شوہر کی گرفتاری کے بعد تحقیقات میں نادیہ حسین فراڈ کیس میں بڑی بینفشری نکلی جس کے بعد ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تحقیقات میں اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں، ایف آئی اے نے انکشاف کیا کہ ماڈل نادیہ حسین اپنے 2 سلون بینک فراڈ کی رقم سے چلاتی رہی، اداکارہ کے سلون میں بینک فراڈ کے 2 کروڑ 64 لاکھ منتقل کیے گئے۔
شوہر کی گرفتاری کے بعد کچھ لوگوں نے مجھ سے فراڈ کرنے کی کوشش کی، نادیہ حسین
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ عاطف خان کے 2 الگ اکاؤنٹس کے ذریعے سلون کے اکاونٹ میں آئے، بھاری رقوم 19 بار الگ وقتوں میں سلون اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئی۔
ایف آئی اے کے مطابق نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں 2018 سے رقوم منتقل ہورہی تھیں، عاطف خان کے بینک فراڈ کی وجہ سے کمپنی کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان پہنچا، عاطف خان کمپنی کے پیسوں سے زاتی اکاونٹس چلاتا تھا۔
عاطف خان ذاتی بزنس کا تمام خسارہ بینک کے کھاتے میں ڈال دیتا تھا، عاطف خان نے اپنے خسارے کے 54 کروڑ بینک کے کھاتے میں ڈالے، ملزم عاطف نے 11 کروڑ سے زائد رقم اپنے استعمال میں بھی لی۔