جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں ملزمان خاتون سے شیرخوار بچی چھین کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان خاتون سے شیرخوار بچی چھین کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب دو ملزمان خاتون سے 11 دن کی بچی چھین کر فرار ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خاتون کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں  بتایا کہ ’اہلیہ بس سے اتری تھیں انہوں نے بچی کو سردی کی وجہ سے پلاسٹک کے کوٹ رکھا تھا، ملزمان نے جو کوٹ چھینا اس میں بیٹی موجود تھی۔‘

افسوسناک واقعہ مدینہ کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا جبکہ پولیس حکام نے قریبی تھانے اتحاد ٹاؤن کے ڈی ایس پی کو اس سے متعلق تحقیقات کی ہدایت کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے روڈ میپ تیار کیا جارہا کہ ملزمان کس طرف سے فرار ہوئے ہیں جبکہ پولیس کو واردات سے متعلق کچھ شواہد بھی ملے ہیں۔

یہ پڑھیں: کراچی میں بچوں کے اغوا کی تمام وارداتیں جھوٹی نکلیں، پولیس

اب سے کچھ دیر قبل ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں جس کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی جائے گی۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں