The news is by your side.

Advertisement

کراچی: لاک ڈاؤن کا چوتھا روز، کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد گرگئی

کراچی: شہرقائد سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا آج چوتھا روز ہے، صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 4 دن میں مثبت کیسز کی شرح 4فیصد گرگئی۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں پاکستان کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے، تمام صوبوں کی نسبت سندھ میں زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں لیکن نافذ العمل لاک ڈاؤن کے تناظر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24.9فیصدریکارڈ کی گئی جبکہ آج کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.1 دیکھی گئی ہے۔

ویکسینیشن؛ کراچی والوں کو نئی سہولت فراہم کرنے کی تیاری

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کراچی میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل جبکہ نظام زندگی مفلوج ہے، شہری اپنے گھروں تک محدود ہیں، ضروری کام سے نکلنے والے شہریوں کی ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں سفر کی محدود اجازت دی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں مختلف مقامات پر لگائے گئے ناکوں پر ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ دوسری جانب ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے دکانیں بند کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایس او پیز کی روشنی میں یہ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں