اشتہار

کراچی: تجازات کیخلاف آپریشن جاری، سرکاری اراضی پر قائم چبوترے، جھو نپڑیاں اور ہوٹل مسمار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف تابڑتوڑ آپریشن جاری ہے، سرکاری اراضی پر قائم چبوترے، جھو نپڑیاں اور ہوٹل مسمار کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی میں سرکلرریلوے کی جگہ واگزار کرانے کے لیے آپریشن کیا گیا، اس دوران ریلوے ٹریک کے اطراف ڈیڑھ سو سے زائد جھگیاں مسمار کی گئیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیرہالٹ میں سرکاری اراضی پر قائم چبوترے، جھو نپڑیاں اور ہوٹل گرا دئیے گئے۔

- Advertisement -

انتظامیہ کی جانب سے خبر دار کیا گیا ہے کہ دوبارہ جھگیاں قائم کرنے والوں کو حراست میں لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی سرکاری ٹیم پرقبضہ مافیا نے حملہ کیا تھا، جس کے باعث تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

کراچی:‌ قبضہ مافیا کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پرحملہ

واضح رہے کہ اس وقت پورے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جارہی ہے، اس کا آغاز ایمپریس مارکیٹ سے کیا گیا، جہاں برسوں سے قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

اس آپریشن کی وجہ سے میئر کراچی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انھیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پورے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس ضمن میں سپریم کورٹ کی جانب سے میئر کراچی کو سراہا بھی گیا، البتہ ایم کیو ایم پاکستان ہی کے ایک دھڑے نے فاروق ستار کی قیادت میں اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں