اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی پیکج میں وجوہات کی وجہ سے یہ نہیں بتایا کہ وفاق اور سندھ کتنی رقم خرچ کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘الیون آرتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ کراچی سےمتعلق ہماری طرف سےبحث ختم ہوچکی ہے، کراچی سےمتعلق ہماری بحث ہوتی تومنصوبوں کااعلان کیوں کرتے وفاق کی جانب سے منصوبوں کااعلان کردیاگیاہے۔
اسدعمر نے کہا کہ کراچی پیکج سےمتعلق ایک باقاعدہ ڈرافٹ بناچکےہیں،میٹنگ میں وزیراعلیٰ سندھ نےکہاوفاق زیادہ پیسہ خرچ کریگاتوتاثرغلط جائے گا وزیراعظم نےاسی لیےپیکج میں یہ نہیں بتایاکہ کون کتنی رقم خرچ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزسےکس نےکیابیانات دیئےسب کےسامنےہیں،ڈرافٹ موجودہےسندھ حکومت کہتی ہے تو سامنےلےآتےہیں، ڈرافٹ میں موجودہےوفاق اورسندھ حکومت کتنی رقم خرچ کریے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق کوئی بھی پیسہ سندھ کونہیں دےرہا،ادارےکام کریں گے، وفاق سندھ حکومت کے بجائے وفاق کےماتحت اداروں کوپیسہ دے گا۔