جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

کراچی : رنگساز گھر میں رنگ کرتے کرتے لاکھوں مالیت کا سونا اور غیرملکی کرنسی لے اُڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خیابان محافظ میں رنگساز مبینہ طور پر گھر میں رنگ کرتے کرتے لاکھوں مالیت کا سونااور غیرملکی کرنسی لے اُڑے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے خیابان محافظ میں رنگساز مبینہ طور پر رنگ کرتے کرتے قیمتی مال پر بھی ہاتھ صاف کرگئے۔

گھر میں رنگ کرنے والے مزدوروں نے مبینہ طور پر چوری کی، متاثرہ شہری نے پولیس کو درخواست دے دی۔

شہری نے بتایا کہ پینٹ کمپنی کے ملازمین نے 8 لاکھ کے قریب اماراتی درہم اور لاکھوں مالیت کا سونا چوری کیا ہے۔

شہری نے درخواست میں کہا کہ اپنے گھر پر رنگساز کمپنی سے کام کروا رہا تھا کہ کام کے بعد معلوم ہوا کمرے میں پیسے اور سونا چوری ہوا ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ میرے والٹ سے 10 ہزار اماراتی درہم چوری کیے گئے جبکہ باکس سے سونے کی 3 چوڑیاں اور کانوں کی بالیاں چوری ہوئی۔

متاثرہ شہری نے شبہ ظاہر کیا کہ چوری اس وقت ہوئی جب میرے کمرے میں کام چل رہا تھا، چوری میں ایک یا ایک سے زائد رنگساز ملوث ہونے سکتے ہیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ میرا پرس تحویل میں لے کرانگلیوں کے نشانات اٹھائے جائیں، جیولری باکس اور دیگر جگہوں سے بھی شواہد اکٹھے کیے جائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ رنگساز ٹیم سے چوری کے بارے میں تحقیقات کی جائیں اور برائے مہربانی میرا چوری شدہ سامان برآمد کروایا جائے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں