بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر فوری پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی سےمتعلق نیا حکم نامہ جاری کیا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 15 اگست کی رات 12 بجے تک ہوگا۔ سیکیورٹی اہلکاروں، صحافیوں، بزرگ، بچوں اور خواتین کو ڈبل سواری کی پابندی سے اشتشیٰ حاصل ہوگا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل سندھ حکومت نے 9 اور 10محرم الحرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا،

اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے یوم عاشور پر صوبے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکم نامے میں بتایا گیا تھا کہ  محرم الحرام کے جلوس، مجالس اور تعزیے کے علاوہ 5 افراد یا اس سے زائد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی جبکہ قابل اعتراض یا اشتعال انگیز وال چاکنگ، پوسٹرز، بینرز وغیرہ بھی لگانا ممنوع ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر نئے جلوس اور مجالس کے اہتمام پر پابندی ہوگی۔

اہم ترین

مزید خبریں