کراچی: کراچی کے علاقہ یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں غلط سمت سے تیز رفتاری آنے والی سفید ریوو نے ایک شخص کو بائیک سمیت کچلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کا باپ کومہ میں چلا گیا لیکن دو روز گزرنے کے بعد بھی مبینہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
حادثہ یونیورسٹی روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، غلط سمت پر تیز رفتاری سے آنے والی گاڑی کے باعث حادثہ ہوا اس حادثے میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کا ملازم بائیک سمیت کچلا گیا تھا۔
حادثے کا شکار شدید زخمی اطہر کے سر پر چوٹیں آئیں تھیں جس کے بعد وہ کومہ میں چلا گیا، زخمی اطہر دو روز سے سول ٹراما سینٹر میں داخل ہے۔
سفید گاڑی میں سوار ڈرائیور یونیورسٹی روڈ سے رانگ وے آرہا تھا، زخمی کے بھائی نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد جمع کیے، ابتدائی بیان لینے کے لیے آنے والا پولیس اہلکار کاشف بھی دوبارہ واپس نہ آیا۔
زخمی شخص کے بھائی نے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔